کوکین کوئین انمول پنکی کے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

Islamabad سے موصول اطلاعات کے مطابق Karachi میں گرفتار منشیات فروش انمول پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ Syed Asad Raza نے Federal Investigation Agency کو باضابطہ خط لکھ کر انمول عرف پنکی، اس کے مرکزی ہینڈلرز اور شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے رائیڈرز کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ روایتی بینک اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے تمام ڈیجیٹل والٹس بھی فوری طور پر بلاک کیے جائیں، کیونکہ یہ اکاؤنٹس مبینہ طور پر منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو چھپانے اور منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

حکام کے مطابق انمول پنکی نہ صرف منشیات فروشی بلکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہے، جبکہ اس کے پورے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔