پنجاب کی عدالتوں میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک دن کا اضافہ

Lahore میں Lahore High Court نے پنجاب بھر کی عدالتوں کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔ اس سے قبل صرف 27 اور 28 مئی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب ملازمین اور سائلین کی سہولت کے لیے 26 مئی کو بھی تعطیل میں شامل کر لیا گیا ہے۔یہ نیا شیڈول Lahore High Court کے پرنسپل سیٹ لاہور کے علاوہ بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ پنجاب بھر کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بھی انہی تعطیلات کے مطابق بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد پہلے سے جاری شدہ کیلنڈر نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کر دی گئی ہے۔