پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔
اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر موقع دیا گیا ہے۔سیریز کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے، جبکہ عثمان خان بیماری کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔