تہران میں محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، پاک ایران سفارتی کردار پر گفتگو

تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک ہفتے کے دوران دوسری اہم ملاقات کی، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں سرحدی معاملات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی حکام، جن میں جنرل احمد وحیدی، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل ہیں، سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایرانی حکام کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ محسن نقوی کا دورہ ممکنہ معاہدے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔