کینیا میں پیٹرول مہنگا ہونے پر شدید احتجاج، 4 افراد ہلاک

Nairobi: کینیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کے باعث نیروبی اور دیگر بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی، جس سے لاکھوں شہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کینیا حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتیں اور بین الاقوامی صورتحال کو قرار دیا ہے۔