کویتی کابینہ نے عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تعطیلات 26 مئی 2026 سے شروع ہوں گی اور 29 مئی تک جاری رہیں گی، جبکہ ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر یکم جون 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔کابینہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ بابرکت موقع ملک اور پوری اسلامی دنیا کیلئے امن، خوشحالی اور برکت کا باعث بنے۔