کراچی: Pakistan Railways نے جعلی ٹکٹوں کے ذریعے مسافروں کو دھوکا دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی چیف کمرشل منیجر ناصر نذیر کی ہدایات پر تمام ڈویژنل افسران کو ٹکٹوں کی مکمل اسکیننگ اور تصدیق یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔کراچی کینٹ ریزرویشن آفس میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو جعلی ٹکٹ استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹکٹ کا پاکستان ریلوے کے ریکارڈ میں کوئی اندراج موجود نہیں تھا، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔