کراچی: K-Electric نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور برقی تنصیبات کے قریب نہ باندھے جائیں۔ادارے کے مطابق برقی تنصیبات کے قریب پانی استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جائے، جبکہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں پر آرائشی سامان لگانے سے منع کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے غیر قانونی کنڈوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع 118 پر دی جائے۔