رائیونڈ میں نوجوان لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر گرفتار

لاہور: رائیونڈ کے علاقے میں نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا، جس نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دوسری جانب فیصل ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فراڈ اور چوری میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا، جو موبائل خریدنے کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے۔