اسلام آباد: حکومت سے بجٹ پر مذاکرات کیلئے پیپلزپارٹی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اجہ پرویز اشرف، نویدقمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بجٹ سے متعلق سفارشات کا مسودہ تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی، جبکہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے تجاویز کی تیاری کیلئے مزید مہلت بھی مانگی ہے۔