اسلام آباد: وفاقی وزیر Tariq Fazal Chaudhry کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے والے قافلے کو سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر روکا گیا۔سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی ڈرامے اور جذباتی بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ کوئی بھی شخص قانون اور سکیورٹی پروٹوکولز سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، لیکن شہر بند کرنے اور شہریوں کے حقوق متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔