کراچی میں عدلیہ کی سیکیورٹی کیلئے پیٹرول بحران، حفاظتی نظام متاثر

کراچی: عدلیہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس یونٹ “سیکیورٹی ون” شدید پیٹرول بحران کا شکار ہوگیا ہے، کیونکہ پی ایس او نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر فیول سپلائی بند کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی ون یونٹ پر 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد واجبات ہیں، جبکہ 3 مئی سے فیول کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اضافی فنڈز کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے، تاہم ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی گئی۔