کوئٹہ: فیلڈ مارشل Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی پراکسیز اور پروپیگنڈا کو ناکام بنایا جائے گا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران کو جدید جنگی رجحانات کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے عوامی فلاح، جامع ترقی اور بہتر طرز حکمرانی ناگزیر ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں۔