پاسپورٹ گم ہونے پر ای ٹریول ڈاکیومنٹ کے اجرا کیلئے نئی ہدایات جاری

اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں ای ٹریول ڈاکیومنٹ (ETD) کے اجرا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق درخواست گزار کی شناخت اور قومی حیثیت کی مکمل جانچ ضروری ہوگی، جبکہ نادرا اور امپاس کے ذریعے پاسپورٹ کی توثیق بھی لازمی ہوگی۔ اگر ریکارڈ میں کسی قسم کا تضاد پایا گیا تو وزارت داخلہ سے مزید تصدیق کروائی جائے گی۔ حکام کے مطابق صرف انہی افراد کو ای ٹی ڈی جاری کیا جائے گا جن کے شناختی یا پاسپورٹ ریکارڈ کی تصدیق مکمل ہو۔