خیبرپختونخوا میں وزارتوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی اراکین برہم، بائیکاٹ کی دھمکی

پشاور: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران وزارتوں کی تقسیم پر شدید بحث و تکرار ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کئی ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ مختلف اضلاع کو وزارتوں میں نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ بعض اراکین نے خبردار کیا کہ اگر تقسیم پر نظرثانی نہ کی گئی تو اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت چیف وہپ اکبر ایوب نے کی، جس میں اڈیالہ جیل جانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ہر ایم پی اے کو 100 کارکن اڈیالہ جیل پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے نام جیل حکام کو بھجوائے گئے ہیں، جبکہ عمران خان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی اڈیالہ آمد متوقع ہے۔