کراچی: منشیات کیس میں گرفتار ہائی پروفائل ملزمہ انمول عرف پنکی کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ عدالت میں پیشی کے دوران غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ پولیس کے مطابق انمول پنکی کو بااثر گروپس، مبینہ ڈونرز اور منشیات مافیا سے جان کے خطرات لاحق ہیں، اسی وجہ سے حساس تحقیقات کے پیشِ نظر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کی حفاظت اور نگرانی کے لیے 40 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تعینات کی گئی ہے، جبکہ بغدادی تھانے کے اطراف اسنائپرز بھی موجود ہیں۔ تحقیقات میں انمول پنکی سمیت تین افراد زیرِ حراست ہیں، اور 6 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔