اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان سے صوبائی آمدن میں مزید 400 ارب روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے۔مشاورتی اجلاس میں زرعی آمدن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور کیا گیا، جبکہ سروسز پر سیلز ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 0.3 فیصد اضافے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔