حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ک اسلام آباد کی عدالت میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بدترین ظلم ہے جبکہ مہنگائی کے خلاف عیدالاضحیٰ کے بعد اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن مارچ بھی کیا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رہا ہے اور اب صرف نظام کی شاخیں نہیں بلکہ جڑیں اکھاڑنے کی جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 79 برس سے جاگیرداروں، سرمایہ کاروں، بیوروکریٹس اور مافیاز کا ایک کنسورشیم ملک پر حکمرانی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے تعلیم کے شعبے میں ہزاروں ادارے قائم کیے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ بھی عملی کام کرکے دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بھی نیا کالج قائم نہیں کر سکی۔
لسے سے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔