انمول عرف پنکی کو جیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف پولیس کی نظرثانی درخواست دائر

کراچی میں کلفٹن اور درخشاں پولیس نے مبینہ ڈرگ ڈیلر خاتون انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سیشن عدالت میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، حالانکہ اس فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے۔درخواست کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی ایک منظم اور سنگین جرائم میں ملوث نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اس سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک اور دیگر وارداتوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کیا جائے۔