عیدالاضحیٰ کے موقع پر موٹر وے پولیس نے عوامی حفاظت کے پیشِ نظر قربانی کے جانور لے جانے والی گاڑیوں کے موٹر وے میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں حادثات کا باعث بنتی ہیں، اسی لیے انہیں متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں جانوروں سے بھری گاڑیوں کے باعث کئی خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی چیک پوسٹس قائم کرنے اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔