انمول عرف پنکی کے شناختی دستاویزات سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت

مختلف مقدمات میں زیرِ تفتیش خاتون انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں تفتیشی اداروں نے حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہو چکا ہے۔ اسی طرح ان کا قومی شناختی کارڈ 6 دسمبر 2016 کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کے پتے پر جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انمول عرف پنکی نے مبینہ طور پر نام تبدیل کر کے نیا شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی تھی۔ اس حوالے سے ان کی سفری تفصیلات حاصل کرنے اور اہلِ خانہ کے شناختی ریکارڈ کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ معاملے کی مکمل کڑیاں جوڑی جا سکیں۔