Narowal کے علاقے بھٹیاں کلاں میں ایک نجی اسکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 8 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسکول کو سیل کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق طالبہ عمائمہ اسکول میں نصب الیکٹرک واٹر فلٹر سے پانی پی رہی تھی کہ اچانک اسے شدید کرنٹ لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ڈپٹی کمشنر نارووال Tayyab Khan نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نورکوٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے غفلت برتنے کے الزام میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا جبکہ حادثے کے شکار نجی اسکول کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ڈی سی نارووال نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔