چین کے صدر Xi Jinping نے امریکی در Donald Trump کا بیجنگ میں پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے اور مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعاون سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ تصادم کی صورت میں دونوں کو نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ اہم دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، ایران جنگ اور تائیوان سمیت اہم امور پر مذاکرات جاری ہیں۔