بھارت کی ریاست Uttar Pradesh میں آنے والے شدید طوفان، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں کم از کم 89 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقتور طوفان نے پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تیز ہواؤں کے باعث مکانات اور خستہ دیواریں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔سڑکوں پر موجود درخت اور بھاری بل بورڈز گاڑیوں اور راہگیروں پر گرنے سے بھی جانی نقصان ہوا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث اسٹالز اور سائن بورڈز اڑ کر سڑکوں پر آ گرے جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق شمالی بھارت میں مون سون سے قبل اس نوعیت کے شدید طوفان معمول کا حصہ ہیں، تاہم حالیہ تباہی نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔