اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی Ahsan Iqbal نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ احسن اقبال کے مطابق وزیراعظم Shehbaz Sharif کو تنخواہ دار طبقے پر بڑھتے ٹیکس بوجھ کا احساس ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ ریلیف کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اس لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنانا بجٹ کی اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ برآمدی شعبے، آئی ٹی ایکسپورٹس اور زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث ترقیاتی بجٹ میں نئی ترجیحات طے کی جائیں گی۔