ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ، امریکی رکن کانگریس کا بڑا اعتراف

واشنگٹن میں امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس Edward Case نے سینیٹ کمیٹی کی ایک خصوصی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈورڈ کیس نے پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے جنگی نقصانات سے متعلق سخت سوالات کیے، تاہم پینٹاگون حکام متعدد سوالات کے واضح جواب نہ دے سکے۔رکن کانگریس نے امریکی دفاعی ویب سائٹ The War Zoneکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف 39 روزہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے 13 ہزار سے زائد پروازیں کیں جبکہ اس عرصے میں 39 طیارے تباہ اور مزید 10 کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والوں میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، 4 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے اور ایک اے 10 وارتھوگ شامل تھے۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ ایک جدید ایف 35 اے فائٹر جیٹ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بعض امریکی فوجی اثاثے ایرانی حدود میں اس خدشے کے تحت تباہ کیے گئے تاکہ وہ ایران کے قبضے میں نہ جا سکیں۔