نوشہرہ میں راستے کے تنازع پر خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں راستے کے معمولی تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میاں عیسیٰ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دو فریقین کے درمیان پرانے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان دشمنی کافی عرصے سے جاری تھی، جو آج خوفناک تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ دونوں فریقین مورچہ بند ہیں۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں نفری بڑھا دی ہے۔