اسلامی معیشت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام، 5 بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی اجازت

اسلامی معیشت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام، 5 بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی اجازتاردو خبراسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسلامی معیشت اور حلال سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کار اب اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے براہ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حلال سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، جبکہ اسلامی بروکریج ونڈوز میں اکاؤنٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری میں استعمال کیے جائیں گے۔ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور جدید ٹریڈنگ سسٹمز استعمال کیے جائیں گے، جبکہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں میں ہی سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ ممکن ہوگی۔کمیشن نے بتایا کہ ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو شریعہ کے مطابق مالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اصلاحات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔