کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ، اے وی ایل سی رپورٹ تشویشناک

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، کیونکہ حالیہ رپورٹ میں شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 114 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی جا رہی ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں یومیہ 7 سے بھی کم موٹر سائیکلیں برآمد کی جا رہی ہیں۔ یہ اعداد و شمار پولیس کے اس دعوے کو بھی چیلنج کر رہے ہیں کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 758 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، جبکہ صرف 794 موٹر سائیکلیں برآمد ہو سکیں۔ماہانہ تفصیلات کے مطابق: