اسلام آباد ویب ڈیسک ایل این جی لمیٹڈ نے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کی جانب سے جاری ٹینڈر میں پہلا ایل این جی کارگو 12 سے 16 مئی جبکہ دوسرا 24 سے 28 مئی کے دوران فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سپلائرز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی ایل ایل نے یہ ٹینڈر ملک میں گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کیلئے جاری کیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں انہیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بولیوں کی منسوخی قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہونے کی امید کے باعث کی گئی تھی۔