پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انسانی صحت کے لیے مضر اشیا کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال کی حدود میں سگریٹ، پان، نسوار اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
وٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسپتال کی کینٹینز اور دکانوں میں بھی تمباکو مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی، جبکہ ویلو (نکوٹین پاؤچز) سمیت ہر قسم کی نشہ آور اشیا پر پابندی ہوگی۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کینٹین کا کنٹریکٹ منسوخ اور دکان سیل کر دی جائے گی۔ مزید برآں، سیکیورٹی اور فیسلٹی مینجمنٹ کو اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ اسپتال ڈائریکٹر کو باقاعدہ نگرانی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔