کراچی میں 29 ارب ایرانی ریال برآمدگی کیس، سی ٹی ڈی اہلکار بھی ملوث نکلا

موچکو پولیس کی جانب سے 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال کی برآمدگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سی ٹی ڈی کوئٹہ کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔اسد رضا کے مطابق گرفتار کانسٹیبل تاج محمد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، جنہیں برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب غازی خان نامی شخص سے ایرانی کرنسی وصول کرتا تھا اور اسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک نامعلوم فرد کے حوالے کرتا تھا۔ملزم کے مطابق اسے ایرانی کرنسی کی بین الصوبائی اسمگلنگ کی ایک کھیپ پہنچانے کے عوض 2 لاکھ روپے ملتے تھے۔ پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔