پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا پہلا ہاف مکمل ہو چکا ہے، جس میں کئی نئے اور بڑے ناموں نے بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
ابتدائی مرحلے میں خاص طور پر پشاور زلمی کے کھلاڑی نمایاں رہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں کوشال مینڈس نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے پانچ میچز میں 309 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 249 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 5 اننگز میں 230 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔مزید نمایاں بیٹرز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان سمیر منہاس 207 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 197 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلوں اور شاندار انفرادی کارکردگیوں نے ایونٹ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے، جبکہ شائقین اب دوسرے ہاف میں مزید سخت مقابلوں کے منتظر ہیں۔