وفاقی حکومت کا کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کا اعلان

وفاقی حکومت نے پاکستان میں کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے کاشت کار بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔پروگرام کے مطابق ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے تمام کسان اس سبسڈی کے اہل ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسان پاکستان آسان خدمت ایپ کے ذریعے تین آسان مراحل میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں اپنی ضروری دستاویزات اور معلومات آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
حکومت نے ان کسانوں کے لیے بھی سہولت فراہم کی ہے جن کے پاس اسمارٹ فون موجود نہیں۔ ایسے افراد کے لیے 1725 ہیلپ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ وہ بھی رجسٹریشن کے عمل میں شامل ہو سکیں۔