اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے اور گزشتہ سال مئی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی مہارت منوائی ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں سے خطے میں جنگ بندی ممکن ہوئی