اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاست مخالف بیانات اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔