امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران مذاکرات پر واضح مؤقف: سنجیدگی ہوئی تو بات آگے بڑھے گی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات میں سنجیدگی اور خلوص کا مظاہرہ کرتا ہے تو امریکہ بھی کھلے دل کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم اگر کسی نے وقت ضائع کرنے یا غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی کوشش کی تو امریکی ٹیم بھی سخت مؤقف اپنائے گی۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح ہدایات ہیں کہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بات چیت تعمیری انداز میں آگے بڑھے، اور اگر ایران سنجیدگی دکھاتا ہے تو ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مذاکرات کو کھیل سمجھنے یا غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی کوشش کی تو امریکہ کی مذاکراتی ٹیم بھی کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گی۔

امریکی مؤقف کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ایران کے رویے اور اس کی سنجیدگی پر ہوگا۔