یران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو عوامی پذیرائی، گیلپ سروے میں بڑے انکشافات

مریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو عوام کی بڑی اکثریت نے سراہا ہے۔گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی عوام حکومتی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ 80 فیصد شہری امن کے قیام کے لیے پرامید ہیں۔سروے میں بتایا گیا کہ 82 فیصد شہری عالمی امن کے لیے پاکستان کے متحرک کردار کے حامی ہیں اور وہ امن کی جاری کوششوں سے آگاہ بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 46 فیصد افراد ایک “بڑی ڈیل” کے بارے میں سن رہے ہیں، جبکہ 72 فیصد شہری ثالثی کے عمل کی مضبوط حمایت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ 82 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ جنگ بندی کے بعد صورتحال مستقل امن کی جانب بڑھے گی، جبکہ 44 فیصد شہری امن کے قیام کے حوالے سے انتہائی پرامید ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام خطے میں امن کے لیے اپنی حکومت کے کردار کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔