یروشلم: اسرائیلی اپوزیشن رہنما Yair Lapid نے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا۔The Jerusalem Post کے مطابق یائر لاپڈ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور ایران کے خلاف مہم کو ناکام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں نیتن یاہو عوام کے سامنے آ کر اس مہم کو کامیاب قرار دیں گے، تاہم یہ حقیقت کے برعکس ہوگا۔ لاپڈ کے مطابق اسرائیل اس مہم میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ایران کی حکومت کو شکست نہیں دی جا سکی۔یائر لاپڈ نے مزید کہا کہ تکبر، غیر ذمہ داری، ناقص منصوبہ بندی، اندرونی محاذ پر عدم توجہ اور امریکیوں کو گمراہ کرنے جیسے عوامل نے مل کر اس صورتحال کو ایک سیاسی تباہی میں تبدیل کر دیا ہے۔