اسلام آباد میں نادرا دفاتر دو روز کے لیے بند، میگا سینٹرز کی سروس بھی معطل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت میں 9 اور 10 اپریل 2026 کو اپنے تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

نادرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو تمام دفاتر بشمول میگا سینٹرز بند رہیں گے۔ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والے میگا سینٹرز بھی جمعرات صبح 8 بجے سے ہفتہ صبح 8 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

تاہم راولپنڈی میں نادرا کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جس سے شہریوں کو متبادل سہولت میسر ہوگی۔نادرا حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران اپنی ضروری خدمات کے لیے ‘پاک آئی ڈی’ موبائل ایپ کا استعمال کریں۔
اضح رہے کہ حالیہ سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے باعث اسلام آباد میں تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات کی بندش کے بعد نادرا دفاتر بھی بند کیے جا رہے ہیں۔