خواجہ آصف: بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، پاکستان سخت جواب دے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور اگر بھارت کسی بھی قسم کا ڈرامہ کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، اور ضرورت پڑنے پر جواب کلکتہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے زور دیا کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور پڑوسی ممالک کے درمیان اتفاق ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی فوج نے بھارت کو سابقہ جنگ میں عبرتناک شکست دی تھی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دعا کی ضرورت ہے کہ ملک اپنے اس کردار میں سرخرو ہو اور خطے میں امن قائم رہے۔