سجاول کے قریب سندھ دریا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں 16 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 12 کو بچا لیا گیا، 3 کے لاشیں مل چکی ہیں اور ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

سجاول (ویب ڈیسک) سجاول کے قریب سندھ کے دریا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں 16 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 12 کو بچا لیا گیا جبکہ 3 کے لاشیں مل چکی ہیں اور ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سجاول کے گاؤں یعقوب منارو میں تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں دو خواتین، شان اور حبی، اور دو مرد، حبیب اللہ اور عیسن، ڈوب کر لاپتہ ہوئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر گمشدگان کی تلاش شروع کی، جس کے نتیجے میں دو خواتین شان اور حبی اور نوجوان عیسن کے لاشیں برآمد ہو گئیں، جبکہ حبیب اللہ اب تک لاپتہ ہے۔

حبیب اللہ کی تلاش میں مقامی افراد کے علاوہ پاک بحریہ کے اہلکار بھی مصروف ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔