امِ رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری

دادو (ویب ڈیسک) – میہڑ کی رہائشی امِ رباب چانڈیو کے والد تمن دار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان سردار احمد خان چانڈیو، برہان خان چانڈیو سمیت تمام آٹھ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ ہائی پروفائل قتل کیس طویل عرصے سے زیرِ سماعت تھا، جس میں امِ رباب چانڈیو اپنے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں انصاف کے لیے قانونی جدوجہد کر رہی تھیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

عدالت نے ثبوتوں اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا، جس کی بنیاد پر تمام نامزد افراد کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔