ایران جنگ کے 25 ویں دن پاسداران انقلاب نے 75 ویں حملوں کی لہر شروع کر دی

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن “وعدہ صادق چار” کے تحت حملوں کی 75 ویں لہر کا آغاز کیا، جس کا نام “یا فاطمۃ الزہرہ” رکھا گیا ہے۔ اس لہر میں صہیونی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اس مرحلے میں اسرائیلی فوجیوں کے نئے ٹھکانے اور خفیہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اور مختلف مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی پوزیشنز پر حملے کیے گئے۔

سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ بیلسٹک میزائلوں سے امریکی اڈے پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔ پاسداران انقلاب نے صہیونی اور امریکی افواج کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دشمن افواج ہماری نگرانی میں ہیں اور شہری علاقوں میں چھپنے والے دشمن بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے کے بعد اس کا ملبہ وسطی اسرائیل کے 8 مقامات پر گرا، جس کے باعث کئی مقامات پر نقصان ہوا اور متعدد اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے۔