اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ جنگی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ہی رات میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔دوسری جانب اگر خطے کے دیگر ممالک کا جائزہ لیا جائے تو وہاں اس نوعیت کا بڑا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں یا تو معمولی ردوبدل کیا گیا ہے یا قیمتیں تقریباً مستحکم رکھی گئی ہیں۔