پنجاب میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، کینیڈین گروپ سے معاہدہ

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں موجود معدنیات اور قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے (پی بی آئی ٹی) اور ایک کینیڈین گروپ کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت اور لاگت میں کمی آئے گی جبکہ معدنی وسائل کی شفاف اور سائنسی بنیادوں پر نشاندہی ممکن بنائی جا سکے گی، جو مستقبل میں صنعتی ترقی کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔