ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور محفوظ

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اسرائیلی حملے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں ان کی صورتحال سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت قومی حکمرانی اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق اعلیٰ سطح کے مشاورتی عمل میں شریک ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر مسلسل غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی داخلی اور علاقائی صورتحال میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہو گئی تھی، تاہم سرکاری مؤقف کے بعد کئی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔