بلڈ مون اور ایران-اسرائیل کشیدگی: سازشی دعووں کی حقیقت کیا ہے؟

آج ہونے والے ‘بلڈ مون’ (سرخ چاند گرہن) اور ایران-اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔مشرق وسطیٰ میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہے، لیکن سوشل میڈیا اور مخصوص مذہبی حلقے بلڈ مون کو عالمی تنازعات سے جوڑ کر اسے دنیا کے خاتمے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔یہ نظریہ گردش کر رہا ہے کہ 2026 کا پہلا چاند گرہن یہودی تہواروں پوریم اور روش ہاشانہ کے قریب ہو رہا ہے، جسے بعض گروہوں نے قدیم پیشگوئیوں کے مطابق عالمی تصادم کے اشارے کے طور پر پیش کیا ہے۔سائنسی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بلڈ مون محض ایک فلکیاتی عمل ہے اور اس کا جنگ یا جغرافیائی حالات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک قدرتی واقعہ ہے جسے سازشی نظریات اور افواہوں کے لیے غلط طور پر جوڑا جا رہا ہے۔