اسلام آباد: پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.13 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263.30 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.8 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے اور نئی قیمت 282.50 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔توقع ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین کی جیب پر اثر ڈالے گا اور مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔