پشاور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم رہی۔یاد رہے کہ اس سے قبل افطار کے وقت بھی خیبرپختونخوا اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور مرکز ہندوکش ریجن میں تھا۔اس زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔